Sunday, July 27, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

اقوام متحدہ کے تحت یومِ اسلامو فوبیا

میر افسر امان
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی پاکستانی اور او آئی سی کی مشترکہ قرارداد اقوام متحدہ نے منظور کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اگلا قدم اس پر عملدرآمد ہے۔ بے شک امتِ مسلمہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہے کہ اقوام متحدہ نے ہر سال ”15مارچ کو یوم اسلامو فوبیا“ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور او آئی سی کی اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش ہوئی جسے منظور کرلیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اُٹھائی۔ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھے، مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ مختلف ملکوں میں سیاسی مقاصد کیلئے اسلاموفوبیا کو ہوا دی جاتی ہے۔ اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور تدراک کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو روکنا ہوگا، مذہبی رواداری کا خیال رکھنا ہوگا۔ دوسری طرف بھارت اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کی قرارداد منظور ہونے پر تلملا اُٹھا اور شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مسقتل مندوب ٹی ایس ترومورتی نے اقوام متحدہ کی جرنل اسمبلی میں کہا کہ بھارت امید کرتا ہے کہ یہ قرارداد مستقبل میں پیش کی جانے والی مخصوص مذہب فوبیا قراردادوں کیلئے اس لئے نظیر نہیں بنے گی جس سے اقوام متحدہ ایک مذہبی کیمپ کی صورت اختیار کرلے، کسی ایک مذہب کے ساتھ فوبیا مخصوص نہ کریں، صرف ایک مذہب کیلئے فوبیا منانے کی ضرورت نہیں۔ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، وہ کئی سالوں سے پاکستان اور اسلام خلاف جو کارروائیاں کرتا رہا ہے وہ ملیامیٹ ہوگئیں، پوری دُنیا جانتی ہے کہ پچھلے دنوں یورپی یونین نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت فیک ویب سائٹز کے ذریعے ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہا ہے۔ عام لوگوں اور حکومتوں کو پاکستان کے خلاف اُکساتا رہا ہے، ہر قسم کے بین الاقوامی اجتماعات میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلتا رہتا ہے، بھارت اعلانیہ کہتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کو دُنیا کے نقشے سے مٹا دے گا، پاکستان میں گھس کر کارروائی کرے گا، کئی دفعہ ایسی جعلی حرکتیں کرتا بھی رہا ہے، ایک دفعہ ایک ایسی حرکت کا پرو پیگنڈا کیا تو پاکستانی فوج نے مقامی اور غیرملکوں صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا تھا جس میں بھارت کی سلطان راہی جیسی بھڑک کو غلط ثابت کیا تھا۔ ایک دفعہ بالاکوٹ پر ہوائی حملہ کیا، اس کے بعد مودی حکومت کی ہدایت پر گودی میڈیا نے فوراً چلانا شروع کردیا کہ بھارتی ہوائی فورس نے دہشتگردوں کے اڈے بالاکوٹ پر حملہ کیا اور اڈے میں موجود 350 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستان نے ملکی اور غیرملکی صحافیوں کو بالاکوٹ کا دورہ کرایا، صحافیوں نے بالاکوٹ کے رہائیشیوں کے انٹرویو کئے اور معلومات اکٹھی کیں اور اپنی رپورٹ میں کہا کہ بالاکوٹ میں بھارتی حملے سے کوئی بھی عمارت تباہ ہوتی نظر نہیں آئی اور نہ وہاں کسی انسانی جان کا نقصان ہوا۔ ہاں کچھ جنگلی درخت گرے ہوئے پائے گئے تھے اور ایک جگہ گھڑے میں ایک مردہ کوا پایا گیا۔ فوجی ماہرین نے کہا کہ بھارتی جہازوں کو پاکستان ہوائی جہازوں نے فضا میں للکارا تو بھارتی جہاز گھبراہٹ میں اپنے پے لوڈ جنگل میں ہی گھرا کر واپس الٹے پاؤں بھاگ گئے۔ اس کے جواب میں پاک فضائیہ نے دوسرے دن مقبوضہ کشمیر میں اسلحہ ڈپو کے پاس جہاں بھارتی فوج کے سربراہ میٹنگ میں مصروف تھا، منتخب اہداف جہاں انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو، ہو ائی حملہ کیا۔ جب بھارتی جہازوں نے پاکستانی جہازوں کو گرانے کیلئے تعاقب کیا تو پاکستانی جہاز کے پائلٹ نے بھارت کے دو جہاز گرا دیئے، ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا پاکستانی حدود میں گرا۔ پاکستان نے ایک پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا، بھارت جو پروپیگنڈے کے سہارے اپنی عوام کو دھوکے میں رکھتا ہے، مشہور کردیا کہ ابھینندن نے پاکستان کا F-16 جہاز گرا دیا۔ پاکستان نے F-16 بنانے والی کمپنی کو دعوت دی کہ F-16 جہازوں کی گنتی کرلے۔ گنتی کرنے کے بعد F-16 بنانے والی کمپنی نے بیان جاری کیا کہ پاکستان کو سپلائی گئے F-16 پاکستان کے پاس موجود ہیں جبکہ بھارت نے ابھینندن کو F-16 گرانے پر انعام سے بھی نواز دیا۔ امریکا کمزور ملکوں پر حملے کرتا ہے اور پروپیگنڈے کے زور پر ان کو دبا کر بھی رکھتا ہے، اسی پالیسی پر بھارت بھی چلنے کی کوشش کررہا ہے، ایک دفعہ نیپال پر گھس کر ہوائی حملہ کا ڈرامہ رچایا، پاکستان کے ساتھ بھی ایسا کرنے کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے، اس پر ہم نے ایک مضمون میں بھار ت کی گیڈربھبکیوں اور اس کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے لکھا تھا کہ ”کوّا چلا ہنس کی چال تو اپنی بھی بھول گیا“ اپنے ایک اور مضمون ”ہم نے آپ پر ایک ہزار سال حکومت کی آپ سوسال تو پورے کرو“ میں مودی کو ہٹلر کے قومی برتری میں مبتلا اور دشتگرد تنظیم آر ایس ایس کے بنیادی ممبر کو کہا کہ تم نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ اقلیت ہوکر مسلمانوں نے ہندو اکثریت پر اسلام کے پُرامن اور شانتی والے مذہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہزار سال حکومت کی تھی۔ پاکستان کیلئے یہ خوشی کا مقام ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا منانے کی منظوری دی۔ اب ہر سال 15 مارچ کو اقوام متحدہ کے تحت اسلاموفوبیا کا دن منایا جایا کرے گا۔ اسلام امن آشتی والا دین ہے جس میں ذات پات، رنگ نسل، کالے گورے اور قومیتوں کی برتی کا کوئی بھی تصور وجود نہیں۔ اسلام میں صرف تقویٰ کی بنیاد پر انسانوں کو پرکھا جاتا ہے سب انسان آدم کی اولاد ہیں۔

مطلقہ خبریں