Sunday, December 22, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

فرانس اور کروشیا کے درمیان لڑاکا طیاروں کا معاہدہ

فرانس نے کروشیا کے ساتھ رافیل طیاروں کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ معاہدے کے ذریعے کروشیا فرانس سے 90 کروڑ یورو کے عوض 12 رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ اس معاہدے پر فرانسیسی مسلح فوج کی وزیر فلورینس پارلی نے اپنے کروشین ہم منصب کے ہمراہ دستخط کئے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور کروشیا کے وزیراعظم آندریج پلنکووچ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کروشیا 2009ء میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنا تھا، جب کہ 2013ء میں اسے یورپی یونین کی رکنیت ملی تھی۔

مطلقہ خبریں