Sunday, July 27, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

بھارت کا جنگی جنون۔۔ 46 ہزار کروڑ روپے کا فوجی سازوسامان خریدنے کی منظوری

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 21 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے 111 ہیلی کاپٹروں سمیت مجموعی طور پر 46 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نرملا سیتارمن کی زیرصدارت دفاعی خرید کونسل کے اجلاس میں بھارتی بحریہ کے لئے 24 کثیرالمقاصد ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60 ’رومیو‘، فوج کے لئے 3364 کروڑ روپے کی لاگت سے 150 توپ اور بحریہ کے لئے چھوٹی دوری کے 14 میزائل نظام کی خریداری کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر امریکی حکومت سے خریدے جائیں گے۔

مطلقہ خبریں