Monday, June 9, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

آزربائیجان کا پاکستان سے 10 سپرمشاق طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان 10 سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے سنگِ میل عبور کرلیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان آزربائیجان کو 10 سپر مشّاق طیارے فروخت کرے گا۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں ایئرمارشل ارشد ملک اور چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے بھی شرکت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاک فضائیہ آزربائیجان کے پائلٹس اور تکنیکی عملے کی تربیت بھی کرے گی، ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار سپر مشّاق طیارے جدید آلات سے لیس ہیں جبکہ اس سے قبل ترکی، نائیجریا اور قطر کے ساتھ بھی سپر مشاق کی فروخت کے معاہدے کئے جا چکے ہیں۔

مطلقہ خبریں