Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ہائپر سونک کروز میزائل کا تجربہ کامیاب رہا، روس

روس نے سرکون نامی ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس، امریکا، فرانس اور چین ایک عرصے سے ماچ 5 کہلانے والے ہائپر سونک گلائیڈ وہیکلز کی تیاری کے تجربات کررہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی جنگی جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے سرکون میزائل داغا گیا، جس کے ذریعے 400 کلومیٹر دور ایک ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ روس کا منصوبہ ہے کہ یہ میزائل جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کئے جائیں۔ اس میزائل کی تیاری کے لئے سائنس دان اور ماہرین طویل عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔ روسی وزیردفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ہائپر سونک کروز میزائل نے 400 کلومیٹر کی مسافت پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مطلقہ خبریں