Thursday, May 9, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ولادیمیر پیوٹن کی چینی صدر کو دورہ روس کی دعوت

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اُمید ظاہر کی ہے کہ چینی صدر شی چن پنگ آئندہ سال روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی جس کو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا اور اس میں روسی صدر نے چین کے ساتھ فوجی تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر کو دوست کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ جناب چیئرمین، ہم آپ کے آنے کی توقع کررہے ہیں، ہم اگلے موسم بہار میں ماسکو کے سرکاری دورے پر آپ کے منتظر ہیں، اس سے ظاہر ہوگا کہ دُنیا کے اہم مسائل پر روس اور چین کے مضبوط تعلقات ہیں۔ چینی صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو کہا کہ یوکرین میں امن کے حوالے سے مذاکرات کا راستہ آسان نہیں ہوگا اور چین اس مسئلے پر اپنے بامقصد اور منصفانہ مؤقف پر قائم رہے گا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس بین الاقوامی معاملات میں ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں، انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے تنازع پر مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کرے۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے یوکرین پر حملے سے چند دن قبل فروری میں ”لامحدود“ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ پر دستخط کئے تھے۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے مغرب کے اثرورسوخ اور دباؤ کے باوجود عالمی جغرافیائی سیاسی منظرنامے میں چین کے ساتھ اپنے اسباب اور طریقہ کار کے حوالے سے یکساں خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مطلقہ خبریں