Monday, June 9, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

کیا یہ سازش ہے۔۔؟؟

زاویۂ نگاہ رپورٹ
نااہل ہونے کے بعد نواز شریف، ان کا خاندان اور قریبی حواری صدمے سے باہر نہیں نکل سکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کہتے ہیں تنخواہ لو تو مصیبت، نہ لو تو مصیبت۔ مجھے کرپشن پر نااہل نہیں کیا، وزیراعظم ایسے ہی جاتے رہے تو ڈر ہے ملک کو کوئی حادثہ نہ ہوجائے۔ فیصلے کو تاریخ جانچے گی۔ مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے کہا پھر آئیں گے، حالانکہ ان کے ایک ساتھی ایس ئی سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نواز فیملی کے کرپٹ لوگوں کا کہیں اور انتظار کررہے ہیں۔ شہباز شریف کے مطابق عوامی خدمت سے عاری سیاستدان وقت ضائع کررہے ہیں۔ اگر خدمت کا جذبہ سچا تھا تو جنوبی پنجاب کی حالت میں گزشتہ 9 سال سے بہتری کیوں نہ آئی۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا فرمانا ہے کہ دنیا کے 40 حکمرانوں کا پانامہ میں ذکر کیا گیا لیکن اس کا ہدف نواز شریف، برطانوی وزیراعظم اور روسی صدر تھے۔ صادق و امین کا تماشا لگا تو معاملہ بہت دور تک جائے گا۔ کیا اڈیالہ تک جائے گا؟ سابق حکمران ٹولے کے ساتھیوں کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے بعد فیصلہ جعلی لگ رہا ہے۔ لوٹ کھسوٹ کر کے معصوم بننے والے ابھی تک صدمے سے باہر نہ آسکے۔ سب کچھ سازش ہے۔ نواز شریف اور ان کے حواری عدالتی فیصلے کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ کیس کرپشن کا تھا اور نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل کیا گیا تو کرپشن تو ثابت نہیں ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ اگر بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی تو جو حقائق سامنے آئے اُسے کیسے جھٹلایا جائے گا؟
کیا انگلینڈ نے جو تصدیق کردی ہے کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں مریم نواز کی ہی ملکیت ہیں۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
دبئی نے 12 ملین درہم کے دبئی آنے جانے کو جھوٹ قرار دے دیا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
دبئی نے جدہ سے کسی قسم کا اسکریپ بھیجنے کو جھوٹ قرار دے دیا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
دبئی میں حسن نواز کی ایف زیڈ ای کمپنی نکل آئی۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
مریم اور حسین نواز کے درمیان مبینہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
سعودی عرب کی تصدیق کہ جدہ اسٹیل مل کئی ملین درہم کے خسارے میں جارہی تھی۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
نیشنل بینک کا سربراہ فراڈ میں سزا یافتہ اور برطانوی شہری۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
کیلبری فونٹ کا 2007ء میں کمرشل ہونا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
اسحاق ڈار نے کسی سے 84 لاکھ پاؤنڈ فیس وصول کی لیکن اس کے لئے کوئی کاغذی کارروائی نہیں کی نہ ہی بینک ٹرانزیکشن۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی میں چند ماہ پہلے تک 10 ہزار پر ملازم تھے۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
اسحاق ڈار کا دبئی میں ملازمت کا اعتراف جبکہ وہ پاکستان میں سینیٹر بھی تھے۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
شہباز شریف کا اپنے دستخط نہ پہچاننا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
نواز شریف کا ڈھائی گھنٹے تک اپنے ہی خالو کو نہ پہچاننا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
کیپٹن صفدر کا 1500 ریال ماہانہ وظیفے میں 1000 ایکڑ سے زائد زمین خریدنا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
شریف خاندان کا لندن پراپرٹی کے حوالے سے متضاد بیانات دینا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
اور سب سے بڑھ کر۔۔ پاکستان سے دبئی، دبئی سے جدہ، جدہ سے قطر، قطر سے لندن اربوں روپے کی منتقلی کا کوئی ریکارڈ، کوئی بینک ٹرانزکشن نہ ہونا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
پارلیمنٹ میں آکر اپنے آپ کو کلیئر کرنے کا موقع دیا گیا، وہاں جھوٹ بولا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
جے آئی ٹی نے پوچھا آپ کے پاس کوئی ٹریل ریکارڈ ہے اس سارے کاروبار کا؟ کہا تمام ریکارڈ اسپیکر اسمبلی کو دے دیئے تھے، انکوائری پر معلوم ہوا یہ بھی جھوٹ بولا۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
لندن فلیٹ کس کے ہیں؟ کہا کچھ یاد نہیں، حسن کے ہیں یا حسین کے ہیں۔۔ تو کیا یہ سازش ہے؟
تو بھائی اتنے جھوٹ کے بعد آپ صادق و امین ہو افسوس اب بھی جھوٹ۔

مطلقہ خبریں