Monday, July 28, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منصوبہ ہے، اس کا کوئی فوجی مقصد نہیں، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دوطرفہ اقتصادی منصوبہ ہے، اس کا کوئی فوجی مقصد نہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کو اپنی معیشت خصوصاً توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں تعینات قائم مقام چینی سفیر چاولی چیان نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سماجی شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پاکستان میں توانائی کے 7 اہم منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں، چھوٹے پیمانے پر بجلی کے پیداواری منصوبے تعمیر کئے جائیں گے، 22 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ چین میں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک قومی اتفاق رائے کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سیاسی اختلاف کے باوجود سی پیک اور پاک چین تعلقات پر مکمل اتفاق ہے، عوام کو منفی پروپیگنڈا کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، منفی رپورٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اگلے پانچ سال کے دوران سی پیک کے تحت چھوٹے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں اسکولوں کی تزئین و آرائش، اسپتالوں کے نظام میں جدت، غربت میں کمی، ماڈل ولیج کا قیام اور عوام کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔

مطلقہ خبریں