زاویہئ نگاہ رپورٹ
پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے مزین عسکری میزائل فتح 2 کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے جب کہ میزائل کی اہداف کو نشانہ بنانے کی حد 400 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین ایونکس اور پرواز کی منفرد رفتار کے علاوہ جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل اور ویپن سسٹم ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 ویپن سسٹ 400 کلومیٹر کی حد تک اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح 2 کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج، نیوی اور ایئرفورس کے افسران نے کیا۔ تینوں سروسز کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح 2 کے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی کامیاب تجربے پر فوجی افسران اور سائنسدانوں کی تعریف کی۔