Saturday, July 26, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی فہرست جاری کردی

پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق فہرست جاری کردی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ملک ہے۔ پاکستان نے جوہری، حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی، فہرست میں اشیاء، ٹیکنالوجی، مواد، سامان کی برآمدگی، کنٹرول، ترسیل کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ فہرست کے اجرا کا مقصد جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے نظام کو کنٹرول کرنا ہے، جس کے ساتھ ساتھ اسٹرٹیجک ایکسپورٹ ڈویژن کے جائزے کے ذریعے فہرست کی نظرثانی اور تجدید کی گئی، جس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے مشاورت کی گئی۔ پاکستان نے اس سے قبل اس فہرست پر 2005، 2011 اور 2015ء میں نظرثانی کی تھی۔ دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نئی فہرست پاکستان کے جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے جوہری عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

مطلقہ خبریں