Sunday, June 22, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے، مائیکل کگلمین

امریکا چین اور بھارت کے درمیان تناؤ کو بڑھاوا دے کر بیجنگ کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے، واشنگٹن اور نیودہلی کا گٹھ جوڑ خطے میں تناؤ بڑھا رہا ہے، کواڈ اور انڈواسپیسفک پالیسی سے بھارت کو خطے کا چوکیدار بنانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکے گی، ولسن سینٹر اور سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ باہمی تعاون سے مختلف موضوعات پر ایک دوسرے کے محققین اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کریں
رپورٹ: سید زین العابدین
سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ کے ڈائریکٹر سابق سفیر قاضی خلیل اللہ کی دعوت پر ڈائریکٹر آف ولسن سینٹر ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ مائیکل کگلمین پاکستان کے دورے پر آئے اور سیمینار سے خطاب کیا۔ مائیکل کگلمین پاک انڈیا کے امریکا سے تعلقات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں، خصوصاً افغانستان کے معاملات پر ان کا تجربہ اور رائے کی قدر کی جاتی ہے۔ سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ کی جانب سے کراچی میں منعقدہ سیمینار میں ساؤتھ ایشیا میں جیوپولیٹیکل رخ کے موضوع پر خطاب کیا۔ مائیکل کگلمین نے ساؤتھ ایشیا میں بڑی طاقتور کے تیزی سے بڑھتے تناؤ پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ امریکا چین اور بھارت کے درمیان تناؤ کو بڑھاوا دے کر بیجنگ کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے، واشنگٹن اور نیودہلی کا گٹھ جوڑ خطے میں تناؤ بڑھا رہا ہے، کواڈ اور انڈواسپیسفک پالیسی سے بھارت کو خطے کا چوکیدار بنانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکے گی۔ 2021ء میں چین سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جھڑپ کے بعد بھارت نے چین سے معاہدہ کیا، ساتھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان سے بڑھتے تناؤ پر سیزفائر کیا کیونکہ بھارت دو محاذ کو کھولنے کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی سیاسی ہے، پاکستان امریکا تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ اسلام آباد سے تعلقات میں استحکام رہے، اتارچڑھاؤ وقت کے ساتھ آتے رہتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ واشنگٹن اور دہلی کے بھی قریبی تعلقات ہیں۔ مائیکل کگلمین نے مستقبل میں پاکستانی اور امریکی ریسرچرز کے خیالات کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ولسن سینٹر اور سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ باہمی تعاون سے مختلف موضوعات پر ایک دوسرے کے محققین اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کریں۔ اس حوالے سے تعاون کو بڑھایا جائے۔ مائیکل کگلمین مسلسل کراچی آتے رہتے ہیں خصوصاً کراچی لیٹریچر فیسٹیول کے مستقل مہمان رہتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ سابق سفیر قاضی خلیل اللہ نے مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

مطلقہ خبریں