Sunday, July 13, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ٹرمپ کا بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ ’’گوانتانامو بے جیل‘‘ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوانتا ناموبے جیل کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس جیل کو دوبارہ کھولنے سے متعلق جائزہ لیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کیوبا میں قائم گوانتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرکے اپنا ایک اور وعدہ پورا کررہے ہیں جبکہ ماضی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغادی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں خطرناک دہشت گردوں کو آزاد کرنا بہت بڑی بے وقوفی تھی، ہم نے ان دہشت گردوں کو آزاد کیا اور آج وہ ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گرد صرف مجرم نہیں بلکہ وہ جنگجو دشمن ہیں لہٰذا انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک ہی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں انہیں پوری قوت فراہم کریں تاکہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کا پیچھا کرکے انہیں حراست میں لیا جائے اور گوانتانامو بے میں ڈالا جائے۔ واضح رہے سابق امریکی صدر جارج بش نے 2002ء میں بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل کیوبا میں قائم کی تھی اور اس میں 779 قیدیوں کو رکھا گیا تھا جبکہ سابق صدر بارک اوباما نے سیکڑوں قیدیوں کو آزاد اور دیگر جیلوں میں منتقل کردیا تھا مگر وہ اپنے دور حکومت میں جیل کو مکمل طور پر بند کرنے میں ناکام رہے تھے اور ستمبر 2017ء تک گوانتانامو بے میں 41 قیدی موجود تھے۔ ادھر ٹرمپ نے اپنی صدراتی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اس جیل کو دہشت گردوں سے بھر دیں گے۔

مطلقہ خبریں