Thursday, July 17, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

نوازشریف (ن) لیگ کے تاحیات قائد۔۔ شہباز شریف قائم مقام صدر منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا ہے جبکہ نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے ک منظوری دیدی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی چیئرمین راجا ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت 125 اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر کے لئے شہباز شریف جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف نے تاحیات قائد کے لئے نواز شریف کا نام تجویز کیا، جس کے بعد مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا جبکہ نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دیدی۔ شہباز شریف کو مستقل پارٹی صدر بنانے کی منظوری مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس میں لی جائے گی۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دے دی، نواز شریف نے کسی لالچ کے بغیر اور دباؤ کے باوجود پاکستان کی بہتری کے لئے کام کیا، ایٹمی دھماکے کرنے پر نواز شریف کو ہائی جیکر بنایا گیا، کروڑوں لوگوں کے لیڈر کو ہٹانا عدالت کا کام نہیں عوام کا ہے، عدلیہ سے محاذآرائی ہم نہیں عدلیہ خود کررہی ہے، عدالتی فیصلوں سے عوام کے حق حکمرانی کو ختم کیا جارہا ہے، عوام نے عدالتی فیصلے قبول نہیں کئے، عوام سب باتیں سمجھتے ہوئے نوازشریف کا ساتھ دے رہے ہیں، ووٹ کا تقدس بحال ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔ دوسری جانب شہباز شریف نے ناراض لیگی دھڑوں کو منانے اور پارٹی کے اندر پائی جانے والی اختلافی صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی میں رواں ہفتے ہی شہباز شریف اور چوہدری نثار کی اہم ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف چوہدری نثار کو پارٹی کی اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017ء سے متعلق دائر درخواستوں کا فیصلہ سنایا تھا جس کے نتیجے میں نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہوگئے تھے۔

مطلقہ خبریں