Thursday, May 9, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے علاقائی بحری افواج تعاون بڑھائیں، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تھائی لینڈ کے سرکاری دورے کے دوران بنکاک میں منعقد ہونے والی آٹھویں انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے سربراہان کے کانکلیو میں شرکت کی۔ سمپوزیم میں بحرہند میں امن وامان کے قیام کے لئے باہمی تعاون اور انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے رکن ممالک کی پائیدار ترقی کے لئے بلیو اکانومی سے متعلق امور پر بحث و مباحثے شامل تھے۔ سمپوزیم کے دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مختلف بحری افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بشمول کمانڈر قطر امیری نیول فورسز، کمانڈر انچیف رائل تھائی نیوی، روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر انچیف، کمانڈر رائل عمانی بحریہ، فرانس کے چیف آف نیول اسٹاف، کمانڈر ایرانی بحریہ، فلیٹ کمانڈر آف رائل نیوی برطانیہ اور وائس چیف آف میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس جاپان سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لئے علاقائی بحری افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے بلیو اکانومی کے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے بحرہند کے ممالک کے درمیان مزید تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انڈین اوشین نیول سمپوزیم کا آغاز علاقائی بحری تعاون کے فورم کو باضابطہ شکل دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ پاکستان 2014ء میں باضاطہ طور پر انڈین اوشین نیول سمپوزیم کا رکن بنا، پاک بحریہ انڈین اوشین نیول سمپوزیم کی سرگرم رکن ہے اور یہ فورم ممبر ممالک کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی امن اور سمندری سلامتی کے لئے مل کر کام کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

مطلقہ خبریں