Sunday, December 22, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

مقبوضہ جموں و کشمیر: 2022ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 122 حریت پسند شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سال 2022ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 72 بھارتی فوجی آپریشنز میں 191 افراد مارے گئے، محاصرے اور تلاشی کی 120 کارروائیوں میں 116 رہائشی مکانات تباہ، 122 حریت پسند شہید ہوئے، 45 بھارتی قابض فوجی ہلاک اور 24 عام شہری شہید ہوگئے۔ لیگل فورم فار کشمیر کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر رپورٹ میں جنوری سے جون 2022ء تک کے حالات کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین سالوں میں 1237 شہری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ 2019ء کے بعد، 35 سے زائد صحافیوں کو حراست میں رکھا گیا، بھارتی مسلح افواج نے آزادی پسندوں کے خلاف فوجی آپیشن میں اب تک 116 مکانات کو نقصان پہنچایا۔ گنجان فوجی زون میں 15000 مسلح افواج کی اضافی تعیناتی دیکھی گئی۔

مطلقہ خبریں