Sunday, December 22, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

روس سے خطرہ، برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ میں ریڈار نصب کردیئے

برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو روس کی طرف سے حقیقی خطرات لاحق ہیں جن کے تدارک کے لئے برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں فضائی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے راڈار نصب کردیئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر دفاع گوین ولیامسن نے روس کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کے تحت اسکاٹ لینڈ کے جزیرہ شٹلانڈ میں میزائل نصب کئے ہیں۔ ولیامسن نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہم اپنی فضائی حدود کو ممکنہ روسی جارحیت سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ دفاعی اقدامات کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راڈار برطانیہ کے دفاع کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کی مشرقی یورپ کی سرحد پر سرگرمیاں بند نہیں ہوئی ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ روس میں روسی جنگی طیاروں نے برطانیہ کے قریب فضائی حدود میں 69 ایسی کوششیں کیں۔

مطلقہ خبریں