Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

روس ترکی کو دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم فراہم کریگا

ترکی اور روس کے درمیان زمین سے فضا میں مار کرنے والے دنیا کے خطرناک ایئر ڈیفنس سسٹم ایس-400 کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی اور روس کے درمیان زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایس-400 دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ مبینہ طور پر ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے پر نیٹو اتحاد کو تشویش ہے، اگرچہ ترکی اور روس نیٹو اتحاد کے اراکین ہیں لیکن روسی ساختہ یہ ایس-400 میزائل سسٹم نیٹو میں شامل نہیں کیا گیا ہے، نیٹو کے اتحادی معاہدے کے مطابق نیٹو میں شریک تمام اتحادی اپنے دفاعی سازوسامان اور اسلحہ کو دیگر اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کے پابند ہوں گے جبکہ یہ ایس-400 میزائل سسٹم نیٹو کا حصہ نہیں ہے۔ معاہدے کے تحت روس ترکی کو ایس-400 میزائل سسٹم کی دو بیٹریز فراہم کرے گا جبکہ ترک فوج اس کو آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ستمبر میں اس ڈیل سے متعلق اور پیشگی ادائیگی کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

مطلقہ خبریں