رابطہ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا کی جانب سے سی پی این ای کے ممبران، مختلف اخبارات و میگزین کے ایڈیٹرز اور صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی اس تقریب میں ملکی حالات کے ساتھ عالمی منظرنامے پر بھی گفتگو کی گئی۔ رابطہ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا کا کہنا تھا کہ اس مختصر مدت کی محفل سجانے کا مقصد یہ تھا کہ صحافی دوستوں کو ایک جگہ جمع کیا جائے۔ انشاء اللہ آئندہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی مناسبت سے مذاکرے کا اہتمام کریں گے، جس میں تمام دوستوں کو دوبارہ مدعو کریں گے۔ ظہرانے کے بعد رابطہ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا کی جانب سے مقصود یوسفی، انور ساجدی، ابرار بختیار، عارف بلوچ، عامر محمود، غلام نبی چانڈیو، ڈاکٹر جبار خٹک، اعجاز الحق، حامد حسین عابدی، سعید خاور، علی حمزہ افغان، عبدالخالق علی، محمود عالم خالد اور دیگر کو شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔