Thursday, July 24, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم۔۔ شہر قائد کو پانی کے بحران کا سامنا

کراچی کو پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ حب ڈیم سوکھتا چلا جا رہا ہے، جس کے باعث شہر قائد کو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ واٹر بورڈ کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح 9 انچ رہ گئی ہے اور ڈیڈ لائن تک پہنچنے کی وجہ سے کراچی کے ضلع غربی اور وسطی کو صرف 10 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ فی الوقت 100 ایم ڈی جی پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم سے 10 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد پمپس لگا کر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، لیکن پمپس کے ذریعے بھی صرف 20 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہوئیں تو جولائی کے آخری ہفتے میں پانی کی فراہمی مکمل بند ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ حب ڈیم سے کراچی کے علاوہ بلوچستان کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی نے پانی کی تقسیم کو ایک سنگین مسئلہ بنا دیا ہے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کا متبادل انتظام بھی نہیں کیا جاسکا۔ اس صورتِ حال میں شہری مہنگے داموں گدلے پانی پر مشتمل واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔

مطلقہ خبریں