Monday, July 28, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

تبدیلی سرکار کے سو دن

انیس اگست کی رات کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم پاکستان پہلی تقریر کی۔
.جو 61 نکات پر مشتمل تھی۔

خان صاحب نے اپنی جامعہ حکمت عملی عوام کے سامنے پیش کی اور پاکستانیوں سے تعاون کی درخواست کی۔
.وزیراعظم کی تقریر کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق وہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرتے ہوئے پُرامن ریاست بنائیں گے۔
ملک میں معاشی انقلاب لائیں گے۔
ہمسائیوں سے تعلقات بہتر بناتے ہوئے خارجہ پالیسی کو مستحکم کریں گے۔
ملک کا لوٹ ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔
ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔
پاکستان کو کرپشن کی غلاظت سے پاک کرتے ہوئے وطن عزیز کی گلیوں کو ہر قسم کے کچرے سے پاک کردیں گے۔
نوجوانوں کا مستقبل سنواریں گے۔
بے روزگاروں کو ایک کروڑ نوکریوں اور بے گھر افراد کو 50 لاکھ گھر دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف خود سادگی اپنائیں گے بلکہ اپنی کابینہ کو بھی اس کا تابع کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس کو جدید طرز کی یونیورسٹی بنائیں گے۔
بیوروکریسی میں بہتری لائیں گے۔
جمہوری اداروں کو مستحکم کریں گے۔
صحت عامہ اور تعلیم پر خاص توجہ دیں گے۔
بنیادی ضرورت کو پورا کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈیم کی تعمیرات پر زور دیا خصوصاً بھاشا ڈیم بنانے کے لئے پُرعزم نظر آئے۔
موسمی تبدیلی کے تحت شجرکاری کرنے کا کہا۔
بلدیاتی نظام، عام آدمی کے حالات، مدرسے کے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا۔
اسٹریٹ چلڈرن، بیواؤں اور ضروت مندوں کا خیال۔
سیاحت کو فروغ، سماجی جرائم کی روک تھام، کراچی، بلوچستان اور فاٹا کے مسائل کا حل پر تفصیل سے گفتگو کی۔
نیشنل ایکشن پلان پرمزید کام کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے عام عوام کو اپنی ٹیم کہتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل کی۔
اب آتے ہیں حکومت کی سو روزہ کارکردگی کی طرف۔
.حکومت کی کارکردگی
.کفایت شعاری مہم
.احتساب کے عمل میں تیزی
.معاشی مسائل کے حل کے لئے کوششیں
.قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی
.اربوں کی زمین واگزار کرانا
.ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد
.عالمی برادری سے تعلقات میں بہتری کی کوششیں
.کشمیر کے مسئلے پر حکومت متحرک
.اقوام متحدہ میں شاہ محمود قریشی کی تقریر
.توہین آمیز خاکوں پر تحریک انصاف کی کامیاب ڈپلومیسی
.کرپشن الزامات پر بابر اعوان سے استعفیٰ
.عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا، جنوبی پنجاب سے
.وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا قیام
.وزارت انسانی حقوق کی جانب سے کئے جانے والے کئی اہم اقدامات

مطلقہ خبریں