Wednesday, July 23, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

بھارت اور افغانستان کی پاکستان میں دخل اندازی کی سازش بے نقاب

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں نام نہاد بلوچ قوم پرست تنظیموں کے ساتھ ساتھ بھارتی اور افغان جھنڈے لہرائے گئے۔ جنیوا میں احتجاج کے دوران ثابت ہوگیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کی مالی مدد کرنے والے بھارت افغانستان پیش پیش ہیں، سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں بھارت کی مدد سے چلنے والی دیگر ملک دشمن تنظیمیں بھی شریک ہوئیں اور اس مظاہرے کے لئے لوگوں کو جمع کرنے اور دیگر انتظامات و اخراجات کے لئے فنڈنگ بھی پاکستان دشمن ایجنسیوں نے کی جو اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ پی ٹی ایم کو اس کے بیرونی آقا چلا رہے ہیں۔ فنڈز کے علاوہ انہیں متعدد افراد کی فہرستیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرے میں شرکا کی تعداد بڑھانے کے لئے بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے پشتون تحفظ موومنٹ کو مالی مدد کے ساتھ ساتھ افرادی قوت بھی فراہم کی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے اشاروں پر اس مظاہرے میں پاکستان کا کوئی جھنڈا نہیں لہرایا گیا بلکہ مظاہرین نے اپنے آقاؤں کے اشارے پر پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اس طرح غیرملکی ایجنسیوں کے اشاروں پر پاکستان دشمن ایجنڈے پر عمل کیا گیا۔ غیرجانبدار مبصرین کے مطابق جنیوا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے پاکستان مخالف مظاہرے سے پاکستان کی حساس ترین دفاعی ایجنسی آئی ایس آئی اور پاک فوج کا یہ موقف سچ اور درست ثابت ہوگیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی آقاؤں کی سرپرستی حاصل ہے اور یہ پاکستان دشمن تنظیم نام نہاد قوم پرستی کے نعروں کی آڑ میں پاکستان دشمن عالمی ایجنڈے کا حصہ بن چکی ہے۔
مطلقہ خبریں