Saturday, December 21, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

برطانیہ کا طیارہ بردار بیڑا ہند بحرالکاہل خطے میں بھیجنے کا اعلان برطانیہ کا طیارہ بردار بیڑا ہند بحرالکاہل خطے میں بھیجنے کا اعلان

برطانوی حکومت نے اپنا طیارہ بردار جنگی بحری بیڑا ہند بحرالکاہل خطے میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔ وزیر دفاع بین والس نے اس حوالے سے پارلیمان میں وضاحت پیش کی۔ منصوبے کے تحت جنگی بحری بیڑا مئی میں بحیرہ روم سے 7 ماہ کے سفر پر بحرہند اور بحرالکاہل روانہ ہوگا۔ سفر کے دوران 40 سے زائد ممالک کا دورہ کرے گا اور جاپان، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور کی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہوگا۔ والس کا کہنا تھا کہ یہ تعیناتی خطے میں سیاسی تعلقات کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا رویہ حاکمانہ ہوتا جارہا ہے، تاہم حالیہ مہم کے دوران ہمارا جنگی بیڑا کسی اشتعال انگیزی کے لئے نہیں جا رہا۔ جنگی بیڑا اپنے سفر کے دوران جاپان میں مشترکہ مشقوں میں بھی شرکت کرے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ ماہ سفارت کاری اور سلامتی پر ایک نئی پالیسی جاری کی ہے، جو ہند بحرالکاہل خطے میں توجہ بڑھانے پر زور دیتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدام کو امریکا اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ کے جھکاؤ کو واضح کررہا ہے۔ دوسری جانب جاپان نے بحیرہ مشرقی چین میں واقع سینکاکو جزائر سے متعلق متنازع نقشوں پر چین سے احتجاج کیا ہے۔ یہ نقشے چین کی قدرتی وسائل کی وزارت کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر شائع کئے گئے تھے۔ بیجنگ کے مطابق یہ نقشے مصنوعی سیاروں سے حاصل کی گئی حالیہ تصویروں اور دیگر جائزوں کے نتائج کی بنیاد پر ترتیب دیئے گئے ہیں۔ تصویروں میں سینکاکو جزائر میں شامل 3 جزائر، اواوتسوری، کیتاکوجیما اور مینامی کو جیما کی جغرافیائی حدود کی 9 تصویریں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جزائر جاپان کے زیرانتظام ہیں اور چین اور تائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جاپان کا موقف ہے کہ تاریخ اور بین الاقوامی قانون کی رو سے یہ جزائر جاپانی سرزمین کا موروثی حصہ ہیں اور ان کی ملکیت سے متعلق کوئی تنازع نہیں ہونا چاہئے۔

مطلقہ خبریں