Tuesday, December 3, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

امریکا کاسعودی عرب کو اسلحہ اورفوجی تربیت دینے پرغور

امریکا نے یمن سے حوثی باغیوں کے فضائی حملوں سے تحفظ کے لئے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے اور سعودی فوج کو تربیت دینے پر غور شروع کردیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کو مخصوص دفاعی ہتھیار اور میزائلوں کا سراغ لگانے والے نظام کی فروخت، سراغ رسانی کی صلاحیت میں اضافے، فوجی تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان بروقت رابطے کے پروگراموں میں توسیع زیرغور ہے۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں اپنی افواج کی تقسیم پر غور کررہے ہیں۔ ایران ہمسایہ ممالک، خطے اور امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ ایران کا میزائل پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس پر خطے اور پوری دنیا کو تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے خبر میں کہا تھا کہ امریکی حکومت بحری بیڑے آئزن ہاور، نگرانی اور بحالی کے نظام سمیت اپنے فوج کو مشرق وسطیٰ سے واپس بلا کر دنیا کے دوسرے خطوں میں تعینات کرنے پر غور کررہی ہے۔

مطلقہ خبریں