Saturday, July 26, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

آر ایف آئی اور سی آئی ایس ایس ایس کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

معاہدہ پر چیئرمین رابطہ فورم انٹرنیشنل نصرت مرزا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ سفیر قاضی ایم خلیل اللہ نے دستخط کئے، اس کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ سندھ میں ہونے والے اسٹرٹیجک معاملات کو مدنظر رکھ کر تعاون کریں گے

زاویہئ نگاہ رپورٹ
رابطہ فورم انٹرنیشنل (آر ایف آئی) اور سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ (سی آئی ایس ایس ایس) کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ ہوا جس پر رابطہ فورم انٹرنیشنل کی طرف سے نصرت مرزا اور سینٹر آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفیر قاضی ایم خلیل اللہ نے دستخط کئے۔ اس باہمی تعاون کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ سندھ میں ہونے والے اسٹرٹیجک معاملات کو مدنظر رکھ کر تعاون کریں گے بلکہ اپنی تحقیقات کو قومی اور عالمی ناظرین کو آگاہ کریں گے۔ رابطہ فورم انٹرنیشنل کے تجربات اور صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مل کر قومی اور عالمی مفادات کے مذاکرہ، ویبنار، ورکشاپ اور کانفرنسز کا انعقاد کریں گے۔ رابطہ فورم انٹرنیشنل اپنے اسٹرٹیجک میگزین میں سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ کے محققین کی طرف سے لکھے گئے مقالہ جات کو شائع کرے گا۔ دونوں ادارے تحقیق کے میدان میں مل کر کام کریں گے اور ریسرچ کے حامل مضامین اور کتابوں کی اشاعت کو ممکن بنائیں گے۔ مزید یہ بھی طے ہوا کہ رابطہ فورم انٹرنیشنل اُردو میں شائع ہونے والا اسٹرٹیجک افیئرز کا بلیٹن روزمرہ کی بنیاد پر سی آئی ایس ایس ایس کو فراہم کرے گا۔ دونوں ادارے ایک دوسرے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس تعاون کو سندھ کی سطح پر اس طرح بڑھایا جائے گا کہ دونوں ادارے پاکستان اور سارک کے تمام ممالک کے درمیان تعاون بڑھائیں گے،اس کے لئے مشترکہ تقریبات کا انعقاد بھی کریں گے۔ باہمی تعاون کے معاہدہ کی تقریب کے بعد سینٹر آف انٹرنیشنل ریسرچ اسٹڈیز سندھ (سی آئی ایس ایس ایس) نے ظہرائے کا اہتمام کیا۔

مطلقہ خبریں