Wednesday, July 23, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

آرمی چیف کیلئے ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس“ کا اعزاز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس“ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس“ سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیردفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشتگردی، مواصلات، انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون سمیت دوستانہ تعلقات اور پائیدار اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مطلقہ خبریں