Saturday, July 19, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

حُسن افزا قدرتی نسخے

نسرین شاہین
فطری طور پر دُنیا کی ہر عورت خوبصورت اور دلکش نظر آنا چاہتی ہے اور اس کے حصول کیلئے وہ لاکھوں جتن کرتی ہے۔ قدرت نے اپنی عطا کردہ نعمتوں میں حُسن افزا خصوصیات سمو دی ہیں، جن کا ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ پہلے زمانے میں سنگار کی مصنوعات اتنی عام نہیں تھیں، چنانچہ ہماری بزرگ خواتین قدرتی اشیاء سے اپنے حُسن کو نکھارتی تھیں اور ان کی یہ خوبصورتی دیکھنے والی ہوا کرتی تھی کیونکہ یہ قدرتی طریقے سے حاصل ہوتی تھی۔ قدرتی طریقے سے حاصل کی جانے والی خوبصورتی اور دلکشی نہ صرف دیرپا ہوتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے جلد پر کوئی مضر اثرات بھی نہیں پڑتے۔ خواتین قدرتی اشیاء سے تیارکردہ نسخے آزما کر قدرتی خوبصورتی بہ آسانی حاصل کرسکتی ہیں۔ ذیل میں چند نسخے دیئے جارہے ہیں، جن پر عمل کرکے خواتین حُسن و رعنائی بہ آسانی حاصل کرسکتی ہیں۔
٭ دودھ اور شہد جس طرح صحت کیلئے نہایت مفید ہیں اسی طرح جلد کی دلکشی میں اضافے کیلئے بھی اہم اور فائدہ مند ہیں۔ کچے دودھ، شہد اور انڈے کی سفیدی کو خوب اچھی طرح باہم ملا لیں اور پھر اس محلول کو چہرے سے لے کر گردن تک لگا لیں، زیادہ لگ جانے پر چہرہ ٹشو پیپر سے صاف کرلیں۔ یہ نسخہ جلد پر جمے ہوئے گردوغبار کو بھی صاف کردیتا ہے جبکہ اس میں شامل انڈے کی سفیدی جلد پر کھچاؤ پیدا کرتی ہے اور کھلے ہوئے مساموں کو بند کرنے کیلئے بہت موثر ثابت ہوتی ہے۔
٭ عرقِ گلاب جلد کی دلکشی اور حُسن میں نکھار اور دل فریبی پیدا کرنے کیلئے بہترین خیال کیا جاتا ہے۔ تین چمچے عرقِ گلاب اور ایک چمچہ گلیسرین کو ملا کر چہرے پر لگائیں۔ یہ چہرے کی جھریوں اور باریک لکیروں کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ عرقِ گلاب اور گلیسرین کی خوبیوں کا حامل یہ محلول جلد پر بہترین موئسچرائزر کا کام انجام دیتا ہے، لہٰذا آپ اسے چہرے کے علاوہ ہاتھوں اور پیروں پر بھی عام طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ محلول پھٹی ہوئی ایڑیوں کو مندمل کرنے میں بھی موثر کردار ادا کرتا ہے۔
٭ شہد اور لیموں ہر موسم میں جلد پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان دونوں قدرتی خصوصیات سے مالا مال اجزا کو برابر مقدار میں ملا کر جلد پر لگائیں۔ یہ جلد پر نہایت عمدہ اور معیاری قسم کے موئسچرائزر سے بھی کہیں زیادہ اچھے نتائج مرتب کرتا ہے اور جلد نرم و ملائم اور خشکی سے پاک رہتی ہے۔ یہ گھریلو نسخہ ہر موسم میں جلد پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ ہر طرح کے جلدی تعدیے (انفیکشن) سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل