Sunday, July 27, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

غزل

معترف صبر کا کب تک نہ زمانہ ہوگا
زخمِ احساس مگر سب سے چھپانا ہوگا

ہم نے تو اپنی محبت کو چھپایا ہی نہیں
معتبر کیسے نہ اب اپنا زمانہ ہوگا

شامِ تنہائی اگر اپنا مقدر ہے تو پھر
کچھ چراغوں کو دریچوں پہ سجانا ہوگا

گردشِ دوراں سے آزاد ہوا تو پھر سوچا
اب زمانے سے بہت دور ٹھکانہ ہوگا

اُن کے اندازِ تکلم کو سمجھنے والا
اُن کی محفل میں بھلا کب کوئی دانہ ہوگا

ساری دنیا کے نسب نامے ذرا دیکھو تو
معتبر نام سے میرا ہی گھرانہ ہوگا

کربِ احساس کو نہ دل پہ لگاؤ اے رضیؔ 
سب سے اچھا یہی جینے کا بہانہ ہوگا

————————-
رضیؔ عظیم آبادی
————————-

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل