Monday, July 21, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

’’الفانوس ایوارڈ‘‘

شہباز احمد ساحر۔ گوجرانوالہ

فروغ علم و ادب میں مصروف عمل عالمی ادبی تنظیم الفانوس پاکستان (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام گوجرانوالا کی تاریخ میں پہلے مقابلہ کتب و رسائل ’’الفانوس ایوارڈ‘‘ کی پُروقار تقریب گزشتہ روز تنظیم کے مرکز گوجرانوالا کی سب سے بڑی اور معیاری درسگاہ مشرق سائنس کالج کے وسیع ہال میں 13 مئی 2018ء بروز اتوار دن تین بجے تا شام چھ بجے تک انعقاد پذیر ہوئی جس کی صدارت گوجرانوالا کی ہردل عزیز ممتاز ادبی شخصیت ڈاکٹر سعید اقبال سعدی نے کی جبکہ مہمانان خاص ملک کے ممتاز شاعر ادیب محترم فرحت عباس شاہ لاہور، ڈاکٹر غافر شہزاد لاہور، علی نواز شاہ لاہور، ڈاکٹر شاہدہ دلاور لاہور، پروفیسر صفدر علی انشا کراچی، مہمان اعزاز میجر شہزاد نیئر گوجرانوالا، جان کاشمیری گوجرانوالا، محمد انور گورائیہ نارووال، محمد افتخار ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایوارڈ حاصل کرنے والے ادبا و شعراء کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں سے درجنوں مہمان شعراء و ادبا الفانوس پاکستان کی کابینہ اور درجنوں مقامی ادبا، شعراء اور دانشوروں، باذوق سامعین نے بھرپور شرکت کر کے الفانوس کے اس تاریخ ساز تقریب کو چارچاند لگائے، دلشاد احمد صدر الفانوس پاکستان علی احمد جنرل سیکریٹری یونس گل نائب صدر منصف ہاشمی سابق صدر اور شہباز احمد بانی و چیئرمین نے الفانوس پاکستان کی کارکردگی اور سرگرمیوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ پاکستان کے ممتاز ادباء مہمانوں نے عالمی ادبی تنظیم کی عالمی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کو بیحد سراہا۔ اس تقریب میں کتب و رسائل اور مہمانان گرامی معزز ادبی و علمی شخصیات کو کل 70 ایوارڈز پیش کیے گئے۔
عقیدت کے حوالے سے اول پوزیشن کراچی کی ممتاز شاعرہ پروین حیدر کی حمد نعت مرثیہ کی کتاب ’’کشتِ غم‘‘ نے حاصل کی جبکہ دوم پوزیشن چنیوٹ کے معروف شاعر ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں کی نعتیہ شاعری کی کتاب ’’دْرِنجف‘‘ نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن سرگودھا کے معروف نعت گو شاعر مشرف حسین انجم کے نعتیہ مجموعہ نے حاصل کی۔
اردو غزل کے حوالے سے اول پوزیشن کمالیہ کے معروف شاعر پروفیسر اقرار مصطفی کے شعری مجموعے ’’اقرار‘‘ نے حاصل کی، دوم پوزیشن حافظ آباد کے معروف نوجوان شاعر آصف جاوید کے شعری مجموعے ’’قید وفا‘‘ نے اور سوم پوزیشن حیدرآباد کے ممتاز ماہر تعلیم معروف شاعر پروفیسر ظہیر اقبال کے شعری مجموعے ’’وہ لوگ کب کے گئے‘‘ نے حاصل کی۔
پنجابی شاعری میں اول پوزیشن شکرگڑھ کے معروف شاعر بشیر کمال کے پنجابی شعری مجموعے ’’دھرتی امبر تارے‘‘ نے حاصل کی اور دوم پوزیشن ڈسکہ سیالکوٹ کے معروف شاعر عاشق علی عاشق کے پنجابی شعری مجموعہ ’’دکھ دی پیڑ‘‘ نے حاصل کی اور سوم پوزیشن چنیوٹ کے معروف شاعر ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں کی کتاب ’’پرم پیالہ‘‘ نے اور کاہنہ نو لاہور کے شاعر ادیب محمد ساجد کے اردو پنجابی شعری مجموعے ’’شہر دل میں آوارگی‘‘ نے حاصل کی۔
افسانے کے مقابلہ میں سعودی عرب میں مقیم ممتاز افسانہ نگار شاعر محمد ایوب صابر کے افسانوی مجموعے ’’آنگن میں خوشبو‘‘ نے حاصل کی، افسانے کی دوم پوزیشن لاہور میں مقیم معروف افسانہ نگار اور شاعر محمد جاوید انور کے افسانوی مجموعے ’’برگد‘‘ نے حاصل کی جبکہ افسانے کی سوم پوزیشن حیدرآباد (انڈیا) سے ممتاز افسانہ نگار محمد مجیب احمد کے افسانوی مجموعے ’’میرے دکھ کی دعا کرے کوئی‘‘ نے حاصل کی۔
طنز و مزاح کی اول پوزیشن کراچی کی ممتاز نثر نگار رائٹر نشاط یاسمین کی نثری کتاب ’’اماںّ نامہ‘‘ نے حاصل کی دوم پوزیشن کراچی کے معروف شاعر صفدر علی انشاء کے مجموعہ کلام ’’آبیل۔۔۔۔۔!‘‘ نے حاصل کی جبکہ سوم پوزیشن ڈسکہ سیالکوٹ کے مزاح نگار عدیم چوہدری کی کتاب مس ’’فٹ‘‘ کے حصے میں آئی۔
ناول کیٹیگری میں گوجرانوالا کی معروف ناول نگار شاعرہ لالہ رخ بخاری کے ناول ’’جہاں گلزار موسم تھے‘‘ کو منفرد الفانوس ایوارڈ دیا گیا۔
اردو ماہیہ کا انفرادی ایوارڈ رحیم یار خاں کے معروف شاعر امین بابر کی کتاب ’’سپنوں کا میلہ کو دیا گیا ۔
سفر نامے کا منفرد ایوارڈ اسلام آباد کے معروف ادیب حسنین نازش کے سفر نامے ’’دیوار چین کے سائے تلے‘‘ کو دیا گیا۔
ہندکو شاعر نسیم سحر کی سہ حرفیاں کی کتاب۔ ’’دل کنارے‘‘ کو بھی منفرد ایوارڈ دیا گیا۔
اسلامی تعلیمات۔ شاہد بخاری لاہور
جن کتب و رسائل کو اعزازی ’’الفانوس ایوارڈ‘‘ دیئے گئے ان میں درج ذیل کتب شامل ہیں
(خالی بک (شاعری) ڈاکٹر صابرہ شاہین (ڈیرہ اسماعیل خان
(ابھی زندگی کا جواز باقی ہے۔ ڈاکٹر شیخ محمد محمداقبال (سرگودھا
(خواب سے خواب تک (شاعری) حنا ارشد (لاہور
(کئی منظر ادھورے ہیں (شاعری) محمد جاوید انور (لاہور
(گلزار مصطفی (نعتیہ انتخاب) گل بخشالوی (کھاریاں
(جو آنسو بہہ نہیں پاتے (شاعری) شاہ دل شمس (حافظ آباد
(سہ ماہی ’’اجمال‘‘۔ فہیم الاسلام (کراچی
(ماہ نامہ ’’پرواز‘‘ ساحر شیوی (لندن
(ماہ نامہ ’’انٹر ایکشن‘‘ یوسف راہی (کراچی
(کتابی سلسلہ ’’انشاء‘‘ صفدر علی انشاء (کراچی
(ماہنامہ ’’زاویۂ نگاہ‘‘ یوسف راہی (کراچی
خواب خوشبو آئینے (شاعری) عظمت فردوس اسوہ
اس شہر میں (شاعری) عاصم عاصی
(وقت کی پابندی کا پاس رکھتے ہوئے تقریب کا آغاز ٹھیک وقت پر ہو اور ایوارڈ تقریب اپنے مقررہ وقت سے تیس منٹ پہلے یعنی ڈھائی گھنٹے میں 5:30 بجے کامیابی سے سمیٹ کر بقیہ 30 منٹ میں اسٹیج کے مہمانوں سے پانچ اشعار کی پابندی کے ساتھ ایک خوبصورت مشاعرہ اس تقریب کی رونق کو اور بھی چار چاند لگا گیا۔ اس مختصر وقت میں ملک کے ممتاز شعراء نے جس محبت اور پابندی اشعار کے شعار کا مظاہرہ کیا وہ تادیر یاد رہے گا)
“اظہار تشکر” “الفانوس ایوارڈ” تقریب میں گوجرانوالا کے ان تمام دانشوروں شعراء ادباء اور سماجی راہنماؤں کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خصوصی طور پر شرکت کر کے اس تاریخی تقریب میں ملک اور بیرون ملک کے دانشوروں تخلیق کاروں شعراء کے ایوارڈز اپنے دست مبارک سے پیش کر کے یا شرکت کر کے ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے گوجرانوالا میں اک نئی روایت (الفانوس ایوارڈ) کی بنیاد رکھی جن صاحبان الفانوس معزز احباب نے اپنی شرکت سے مدتوں یاد رہنے والی اس پروقار تقریب کو چار چاند لگانے اور مہمانوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں اپنا اہم کردا کیا ان سینئرز میں ڈاکٹر سعید اقبال سعدی، قاضی اعجاز محور، ڈاکٹر عبدلماجد مشرقی، شہزاد نیر، عمران ہاشمی، شاہد فیروز، شیرازساگر، جان کاشمیری، رانا محمد اظہر حسین، تسنیم چیمہ، بہلول زم زم، افضل سراج، آفتاب عالم بٹ، عمر فاروق ناز، مشتاق کشفی، عرفانہ امر، صوبیہ ملک، آسیہ پروین، نسیم صادق، علی ہاشمی، عثمان لیاقت، عبدالرزاق، لالہ نزیر احمد، مسز عطاالرحمان امان اللہ مان، ذوالفقار علی گھمن، محمد افتخار احمد، اعظم طفیل، امانت علی، اعجاز احمد، مسعود ذوق، اکرم راٹھ شامل ہیں۔
الفانوس پاکستان کی جانب سے آپ تمام احباب کا شکریہ آپ احباب نے الفانوس عالمی کی اس کاوش کو سراہا ہم سراپا ممنون ہیں اور ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:
انشاء اللہ دبستان گوجرانوالا میں ہر سال عالمی سطح پر شائع ہونے والی کتب پر ’’الفانوس ایوارڈ‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔
نوٹ:۔ انشاء آپ احباب دوسرے الفانوس ایوارڈ کے لئے 2018ء میں جملہ اصناف میں شائع ہونے والی کتب اور رسائل و جرائد کی چار کاپیاں 31 دسمبر 2018ء تک تنظیم کے مرکز الفانوس لائبریری صابر ٹاؤن کنگنی والا گوجرانوالا پاکستان
فون نمبر: 03007492361
Email.alfanoospakistan@gmail.com

پر بھیج سکتے ہیں۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل