Sunday, July 20, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

طالبان کا غیرملکی فورسز کے خلاف آپریشن ’’الخندق‘‘ کا اعلان

افغانستان میں طالبان نے امریکا کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے مقابلے میں غیرملکی فورسز کے خلاف نئے آپریشن ’’الخندق‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان امریکا کو افغانستان سے بے دخل کرنے کے لئے الخندق آپریشن کا آغاز کررہے ہیں جس میں حکومت، افغان فورسز اور غیرملکیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ طالبان نے اپنے اعلامیے میں دعویٰ کیا کہ ملک کے بیشتر علاقے غیرملکی افواج کے زیراثر ہیں اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ مزید فورسز افغانستان کی سرزمین پر اتاریں گے۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ غیرملکی افواج نے طالبان کے علاوہ مقدس مقامات جیسا کہ مسجد کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ طالبان نے افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن سے دوطرفہ سیکورٹی امور پر معاہدہ کرکے امریکی فوجیوں کے لئے افغان سرزمین استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس دوران طالبان قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو ہدایت کی کہ وہ عام شخص کی طرح زندگی گزاریں تاکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

مطلقہ خبریں