Sunday, July 20, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

اقوالِ زریں

 زندگی میں سادگی اپناؤ، جتنی سادہ تمہاری زندگی ہوگی اتنی پریشانیاں کم ہوں گی۔
اپنی نیکی چھپانا آپ کی سوچ کا امتحان ہے اور دوسروں کے گناہ چھپانا آپ کے کردار کا امتحان ہے۔
جب ہم معافی مانگتے ہیں تو وہ بخش دیتا ہے، یہ نہیں پوچھتا کہ کیا کیوں تھا؟ یہی تو فرق ہے رب کے معاف کرنے میں لوگوں کے معاف کرنے میں!!!
جب تیری نیکی تجھے خوش کرے اور تیری بُرائی تجھے رنجیدہ کرے تو تُو مومن ہے۔
اگر وہ یاد نہیں کرتے تو آپ یاد کرلیجئے، رشتے نبھانے کیلئے مقابلہ نہیں کیا جاتا۔
اس انسان پر بھروسہ کرو جو تمہاری تین باتیں جان سکے، مسکراہٹ کے پیچھے دکھ، غصے کے پیچھے پیار اور خاموشی کے پیچھے وجہ۔
جب دکھ شدت اختیار کر جائے تو بولنے کی غلطی مت کرنا، یہ تو صبر کے لمحات ہوتے ہیں۔ وہ لمحے جب اللہ آپ کے ساتھ ہوجاتا ہے اور جب وہ ساتھ ہوجاتا ہے تو انسان فرش سے عرش پر پہنچا دیا جاتا ہے، دیکھو یہ موقع گنوانے کا نہیں ہوتا، بہت کچھ پانے کا ہوتا ہے۔
کبھی ماں باپ یاد آئیں تو بہن بھائی مل کر بیٹھا کرو، کسی کے چہرے پہ ماں مسکراتی نظر آئے گی، کسی کے لہجئے میں باپ۔
انسان کی نسبت اللہ سے تعلق جوڑنا آسان ہے، کیونکہ اللہ دھتکارتا نہیں ہے، اس کی طرف ہاتھ بڑھاؤ تو وہ خود آگے بڑھ کر تھام لیتا ہے۔
جو علم کو دنیا کمانے کے لئے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل