اپنی غلطیوں اور گناہوں پر نادم ہو کر تائب ہونے سے اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے۔
احکامات خداوندی پر عمل کرنے سے دنیا اور آخرت میں بلند مرتبہ حاصل ہوتا ہے۔
کسی کی غلطیاں دل میں رکھنے کے بجائے درگزر کرو کیونکہ تم بھی تو اپنے پروردگار سے یہی امید رکھتے ہو۔
تقدیر کو دعا لوٹا دیتی ہے، نیکی عمر میں اضافہ کرتی ہے اور آدمی گناہ کی وجہ سے رزق سے محروم کردیا جاتا ہے۔
پانی پینے کے دوران تین مرتبہ سانس لینا سنت نبوی ﷺ ہے۔
گناہوں میں سے اللہ تعالیٰ جسے چاہے معاف کردیتا ہے لیکن ماں باپ کی نافرمانی کی سزا مرنے سے پہلے زندگی میں ہی اس کو جلا دے دیتا ہے۔
خرد دماغ اور جاہل کو نصیحت کرنا ایسا ہے جیسے بنجر زمین میں بیج بونا۔
جو دوست تمہاری نگاہ کی التجاکو نہ سمجھ سکے، اس کے سامنے اپنے آپ کو شرمندہ مت کرو۔
دلیل کے بغیر گفتگو بغیر خوشبو کے پھول کے مانند ہے۔
جھوٹ بہت بڑی لعنت ہے اور تمام بْرائیوں کی جڑ ہے۔
سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے پاک ہے۔
غرور کرنے سے نہیں بلکہ دوسروں کی عزت کرنے سے لوگ آپ کو بڑا سمجھیں گے۔
زبان کی لغزش پاؤں کی لغزش سے بہت زیادہ خطرناک ہے۔
وقت، دوست اور رشتے یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیں مفت میں ملتی ہیں ان کی قیمت کا تب پتہ چلتا ہے جب یہ کہیں کھو جاتی ہیں۔