Saturday, June 21, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

بھارت کا ایرانی بندرگاہ کے راستے افغانستان کو گندم کا تحفہ

بھارت نے ایران کی عسکری اہمیت کی حامل بندرگاہ چاہ بہار کے راستے افغانستان کو تحفے کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ روانہ کردی ہے۔ اس طرح بھارت نے اپنے حریف ملک پاکستان کے بجائے ایک متبادل تجارتی روٹ کا آغاز کردیا ہے۔ بحری جہاز کے ذریعے افغانستان کو بطور تحفہ بھیجی جانے والی گندم کی یہ کھیپ ملک کی مغربی بندرگاہ کانڈلا سے روانہ کی گئی۔ اس گندم کو ایرانی بندرگاہ چاہ بہار سے ٹرکوں پر لاد کر افغانستان بھیجا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے 29 اکتوبر کو ایک بیان میں کہا کہ افغانستان، بھارت اور ایران کے ایک مشترک تجارتی راستہ قائم ہونے سے اب تمام خطے میں بغیر کسی رکاوٹ کے تجارت ممکن ہوسکے گی۔ خیال رہے کہ انڈیا، افغانستان اور ایران نے گزشتہ برس ایک مشترکہ تجارتی کوریڈور قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وسطی ایشیا کے اْن ممالک کے درمیان کسی بھی رکاوٹ کے بغیر تجارت کی جاسکے جن کی سرحدیں خشکی پر نہیں ملتیں۔ اس سے قبل کابل اور نئی دہلی نے گزشتہ برس جون میں ایک فضائی تجارتی راہداری کا افتتاح کیا تھا۔ اس تجارتی راہداری کا بنیادی مقصد بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لئے پاکستان پر اکتفا کو کم کرنا اور افغان اجناس کی انڈین مارکیٹ تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو ممکن بنانا تھا۔ پاکستان بھارت کو اپنا تجارتی مال افغانستان پہنچانے کے لئے ملکی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ خشکی میں گھرا افغانستان ہمیشہ سے ہی ٹرانزٹ تجارت کے لئے پاکستان کی کراچی بندرگاہ پر انحصار کرتا آیا ہے تاہم دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات میں حالیہ کشیدگی اور سرحد پار دہشت گردی کے الزامات نے جو متعدد بار سرحدی بندش کا بھی سبب بنے، کابل کو متبادل ڈھونڈنے پر مجبور کردیا۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل