Sunday, July 20, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

گرمی میں چہرے کی حفاظت

اریبہ بتول

موسم گرما میں سورج کی شدت جلد کو نہ صرف جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگت بھی سیاہ ہوجاتی ہے، اکثر خواتین کی جلد حساس ہوتی ہے جس سے گرمیوں کے موسم میں چہرے سے شادابی ختم ہوجاتی ہے جو کافی بدنما معلوم ہوتی ہے، اسے نکھارنے اور تروتازہ کرنے کے لئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں کھائیں، گرمی کے موسم میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ زیادہ آتا ہے تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہ سکے، اس کی وجہ سے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، اس کے مسام کھل جاتے ہیں، ان میں میل کچیل جمع ہو کر بدنما دانے بناتے ہیں، اسی سے بچنے کے لئے کم از کم تین چار مرتبہ چہرہ دھوئیں، گھر سے باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ چھتری کا استعمال کریں۔ جو بھی پروڈکٹ خریدیں وہ جلد کی مناسبت سے خریدیں اور خریدتے ہوئے اس پر پروڈکٹ بننے کی تاریخ اور مدت ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھیں، عام طور پر میک اپ کی اشیا ایک سال تک قابلِ استعمال رہ سکتی ہیں۔
چکنی جلد: اس کی نشانی یہ ہے کہ ماتھا، ناک تھوڑی باقی چہرہ خشک ہوتا ہے۔ چکنی جلد کی حامل خواتین کو عموماً دانے کیل مہاسے کی شکایت رہتی ہے، گرمیوں میں تو ان میں اضافہ ہوجاتا ہے، ان کے لئے ملتانی مٹی کا ماسک بہترین ہے، اس کے علاوہ نیم کے پتوں کو ابال کر پانی ٹھنڈا کرکے منہ دھوئیں تو مہاسوں میں کمی آسکتی ہے۔ ایک چمچہ شہد، آدھا چمچہ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں، پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرے کو منرل واٹر سے دھو لیں، شہد اور لیموں کے عناصر جلد کی چکنائی کو اچھی طرح سے نکال دیتے ہیں۔
خشک جلد: خشک جلد والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے، سردیوں میں اکڑ جاتی ہے، داغ دھبے، چھائیاں اور جھریاں ہونے لگتی ہیں، ان خواتین کے لئے شہد، زیتون کا تیل، عرقِ گلاب ملا کر لگائیں تو جلد کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔
نارمل جلد:یہ نہ زیادہ خشک نہ چکنی اس قسم کی جلد کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی، ذرا سی توجہ اور احتیاط سے بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ سکتی ہیں، گرمیوں جب دھوپ سے آئیں تو عرقِ گلاب کا چھڑکا چہرے پر کرلیں۔ اسپرے والے عرقِ گلاب بازار میں دستیاب ہیں، اس کے علاوہ لیزنگ کریم استعمال کریں، اس کو گھر پر بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ سوکھا دودھ اور چند قطرے عرقِ گلاب لے کر مکس کرلیں اور چہرے کے ساتھ ساتھ گردن پر بھی لگائیں، اس کے علاوہ آپ اپنی جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور دھوپ سے محفوظ رہنے کے لئے چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے بہت سے مشکلات سے محفوظ رہ سکتی ہیں، مثال کے طور پر جب بھی باہر دھوپ میں نکلیں تو چھتری لے لیں یا کوشش کریں کہ اسکارف وغیرہ سے چہرے کو ڈھک کر نکلیں۔ سخت دھوپ سے خود کو بچائیں، پسینہ آنے کی صورت میں ٹھنڈے تازے پانی سے منہ دھوئیں اور باہر نکلتے ہوئے سن بلاک ضرور استعمال کریں۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل