Saturday, June 21, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

چین نے امریکا تک 14 منٹ میں جوہری ہتھیار لے جانے والا ہائپر سونک طیارہ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

چین نے ایک ایسا طیارہ بنانے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں جو 14 منٹ میں جوہری ہتھیاروں کے ساتھ امریکی ساحلی علاقوں تک پہنچنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس طیارے کی رفتار آواز کی رفتار سے 35 گنا تیز (43 ہزار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہوگی اور اس کے تجربات ایک جدید ترین ملٹری گریڈ سرنگ میں کئے جائیں گے۔ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سرنگ 2020ء تک مکمل ہوجائے گی، یہ دنیا کی پہلی اور تیز ترین ہائپر سونک سرنگ ہوگی۔ چین کی اس خفیہ سرنگ پر کام کرنے والے سینئر سائنسدان ڈاکٹر ژاؤ ویئی نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا ہے کہ 2020ء تک یہ سرنگ مکمل طور پر فعال ہوجائے گی جس کے بعد طیارہ سازی کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرنگ چین کی ہائپر سونک ہتھیاروں کے پروگرام کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ چونکہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران طیارے اڑ نہیں سکتے اس لئے یہ ونڈ ٹنل تعمیر کی جا رہی ہے جس میں ہوا کے تیز جھکڑ پیدا کرنے کا جدید ترین نظام نصب ہوگا۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل