Saturday, July 19, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

چیف آف نیول اسٹاف کا گوادر میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نیول یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور گوادر میں جاری پاک بحریہ کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ گوادر ایئرپورٹ آمد پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے چیف آف نیول اسٹاف کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں کمانڈر ویسٹ کموڈور راحت احمد اعوان نے نیول چیف کو میری ٹائم سیکورٹی ٹاسک فورس۔ 88 (سی ایم ایس ٹی ایف-88)، کوسٹل سیکورٹی اور ہاربر ڈیفنس فورس جوکہ گوادر میں قائم سی پیک منصوبوں کی میری ٹائم سیکورٹی کے لئے بنائی گئی ہے، پر بریفنگ دی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی ایم ایس ٹی ایف-88 کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحری راستوں سے متوقع خطرات سے نمٹنے کے لئے ٹاسک فورس کو مزید مستعد اور فعال بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی آبادی کو تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے اسکول کی مقررہ وقت پر تعمیر مکمل کرنے اور اسے فعال بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ نیول چیف نے بلوچستان کی ساحلی پٹی بشمول اورماڑہ اور گوادر میں تعینات پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

مطلقہ خبریں