Monday, June 9, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ٹوٹکے

 کھارے پانی میں نہانے سے قبل اس میں ایک چمچہ بورک ایسڈ اور ایک چائے کا چمچہ سرکہ ملا لیں اس سے پانی کے کھارے پن کی شکایت دور ہوجائے گی۔
ہونٹوں کو نرم و ملائم اور دلکش رکھنے کے لئے روغن بادام اور شہد ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
کریلے کی کڑواہٹ کو دور کرنے کے لئے کریلے کے چھلکے اتار لیں اور کاٹ کر بیج نکالیں۔ کریلے کے ٹکڑوں پر نمک لگا کر اچھی طرح ملیں اور کچھ دیر رکھ دیں، کڑواہٹ دور ہوجائے گی۔
سفید کپڑوں کی پیلاہٹ دور کرنے کے لئے کپڑوں کو دھونے کے بعد پانی میں تھوڑا لیموں نچوڑ لیں اور اب اسی میں کپڑے کھنگال لیں اور نچوڑ کر سکھا لیں۔
گلا خراب ہونے کی شکایت پر ادرک کا رس، شہد میں ملا کر کھا لیں افاقہ ہوجائے گا۔
انڈوں پر چربی مل کر پسے ہوئے نمک میں دبا کر رکھنے سے انڈے کم و بیش ایک ماہ تک خراب نہیں ہوں گے۔
موسم گرما میں گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے ایک ململ کا ٹکڑا لیں اسے سرکہ اور پانی میں بھگولیں اور اس گیلے کپڑے میں گوشت لپیٹ کر رکھ دیں، طویل وقت تک گوشت خراب نہیں ہوگا۔
چاولوں کو کپڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے چاول میں نمک ملا دیں، اس سے چاول میں کیڑے نہیں ہوں گے۔
سر کے بالوں کو چمکانے کے لئے لیموں کے رس کو بالوں میں ڈالیں اور اچھی طرح مالش کریں اس سے بال چمکدار ہوں گے۔
ناشتے کے بعد ایک کھانے کا چمچہ دہی کھا لیا جائے تو تھکان کا احساس نہیں ہوگا۔
المونیم کے برتن میں پانی گرم کرنے سے یہ سیاہ ہوجاتے ہیں۔ پانی ابالنے سے قبل پانی میں تھوڑا سفید سرکہ ملا لیا جائے تو برتن کالے نہیں ہوں گے۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل