Wednesday, July 16, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.24 روپے  فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست کی سماعت کی۔ سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی لاگت 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔ نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جنوری کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 27 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہوگا۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل