Sunday, July 27, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

نہ چھینو تم وطن ہم سے پرانا

دکھا کے خواب جنت کا سہانا
نہ چھینو تم وطن ہم سے پرانا

نہیں مشکل حکومت کو چلانا
کرو نہ یوں بہانے پے بہانا

کبھی کچھ اور کبھی کچھ کہتے ہو تم
تمہارے سب ارادے جاہلانا

نہ بیچو تم حکومت کے اثاثے
اُتارو مت سروں سے شامیانہ

وطن اندھیر نگری بن رہا ہے
ترقی ہورہی ہے غائبانہ

بڑی مشکل سے جو روشن ہوا ہے
چراغِ آرزو وہ مت بچھانا

کفِ افسوس نہ ملتے پھریں ہم
خدارا ایسی تبدیلی نہ لانا

حکومت عقل کی دشمن ہے طاہرؔ
خدا محفوظ رکھے آشیانہ

———

سید محمد طاہرؔ شاہ

———

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل