Wednesday, July 23, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

نعت رسول مقبول ﷺ

آپﷺ کی ذات خیرالورا آئینہ
آپﷺ سر تا پا اک آئینا آئینہ

آپﷺ ہی ہیں حبیب ﷺ خدا آئینہ
ہے کہاں اور کوئی آپﷺ سا آئینہ

چہرۂ راہ ہستی دکھاتا ہے یہ
آپﷺ کا نقش پا آئینا آئینہ

آپﷺ سے لوگ خود آشنا ہو گئے
سب کا دل آپﷺ ہی نے کیا آئینہ

جس میں باطن کا چہرہ نظر آ گیا
آپﷺ ہی نے ہمیں وہ دیا آئینہ

سیرتِ پاک ہے آپﷺ کی اک چراغ
آپﷺ کی زندگی رہنما آئینہ

آپﷺ ہی کی اطاعت ہوئی رہنما
جو ہوا آپﷺ کا، وہ بنا آئینہ

اس میں دیکھوں میں ہستی کے اپنی نقوش
آپﷺ کی زندگی ہے، مرا آئینہ

نوعِ انساں پہ تیرا کرم ہے خدا!
سیرتِ مصطفیﷺ کا ملا آئینہ

راہیؔ لکھے فقط آپﷺ کی زندگی
سامنے رکھے یہ آپﷺ کا آئینہ

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل