Friday, July 25, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

میک اپ سے لائیں۔۔ چہرے پر بہار

راحیلہ مغل
میک اپ کرنا، تیار ہونا، خوبصورت نظر آنا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے لیکن سگھڑ خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ بیوٹی پارلر نہ جانا پڑے بلکہ وہ گھر میں ہی اچھے طریقے سے تیار ہوجائیں، اس طرح وقت اور پیسے بھی ضائع نہیں ہوں گے۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسی ہی خواتین کو میک اپ کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں تاکہ ان ہدایات پر عمل کرکے وہ اچھی سی تیار ہوسکیں۔ یاد رکھیں کہ اس سال کا رنگ ہرا رنگ ہے۔ اس لئے کسی بھی تقریب میں جانے کیلئے اگر آپ تیار ہو رہی ہیں تو ہرا رنگ ضرور استعمال کریں۔ میک اپ کرنے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس میں گردوغبار موجود نہ رہے، اس کیلئے کسی بھی اچھے کلینرز کی مدد سے چہرے کو صاف کریں۔ اگر مساج کریم موجود ہے تو چہرے پر مساج بھی کیا جا سکتا ہے۔ اگر دن کے وقت تیار ہو رہی ہیں تو مائع فاؤنڈیشن استعمال کریں۔ اس سے پتلی سی تہہ چہرے پر محسوس ہوگی، البتہ اگر رات کے وقت کسی تقریب میں شرکت کیلئے تیار ہورہی ہیں تو پھر پف یا بیوٹی بلینڈر سے چہرے پر پھیلائیں۔ زیادہ گہری تہہ لگانے سے گریز کریں، اس کے بعد کیک پاؤڈر لگائیں۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے موجود ہیں یا چہرے پر کوئی نشانات ہیں تو پہلے کنسیلر لگائیں۔ اس کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں۔ اب آنکھوں کے میک اپ کی طرف آئیں۔ آنکھوں کی بیس بنانے کیلئے کسی بھی ہلکے رنگ کا آئی شیڈز آنکھوں کے پپوٹوں پر لگائیں۔ پہلے ہلکے ہرے رنگ کا آئی شیڈو برش کی مدد سے لگائیں، اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔ اس کے بعد آنکھوں کی اندرونی کونوں کی جانب سنہری رنگ کا آئی شیڈو برش کی مدد سے لگائیں۔ اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔ اس کے بعد پپوٹوں کے اوپر کی جانب گہرے گرے رنگ کا آئی شیڈز لگا کر اسے بلینڈ کریں پھر آنکھوں کے نیچے والی لائن پر پہلے سنہری رنگ کا آئی شیڈ لگائیں پھر گہرے ہرے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور اس کے اوپر ہی کالے رنگ کا آئی شیڈ لگا کر بلینڈ کریں تاکہ اس کا رنگ مزید گہرا ہوجائے۔ آنکھوں کے اندر ہرے رنگ کی آئی پنسل لگائیں۔ اب اگر چاہیں تو کالے رنگ کی آئی لائنر کی ہلکی سی لائن آنکھوں کے اوپر لگا لیں۔ اس کے بعد مسکارا لگائیں پہلے اوپر والی پلکوں پر ایک کوٹ لگائیں پھر نیچے والی پلکوں پر ایک کوٹ۔ رخساروں کے میک اپ کیلئے برش پر خاکی رنگ کا بلش آن لگائیں اسے ناک کے دونوں طرف ہلکے انداز میں بلینڈ کریں۔ اس کے بعد آڑو رنگ کا بلش ان گالوں کی ہڈی پر لگائیں پھر ہائی لائٹر کو ناک کی ہڈی اور پیشانی پر لگائیں، اس کے بعد بھنوؤں کے اوپر چاکلیٹی اور کالے رنگ کا آئی شیڈ ملا کر لگائیں تاکہ بھنویں نمایاں ہوجائیں۔ اس کے بعد ہلکے گلابی رنگ کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنا لیں۔ اس میں ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک بھریں۔ اس کے اوپر لپ گلوس لگائیں۔ اب آپ بہترین میک اپ کے ساتھ بہترین لْک لئے کسی بھی تقریب میں جانے کے لئے تیار ہیں۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل