ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج الدین کی کاوشوں سے 80 لوئر سیکنڈری اور سیکنڈری کے بچوں اور بچیوں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پہلی مرتبہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ بیالوجی، کیمسٹری، فزکس اور آئی ٹی کے طلبہ اور طالبات نے 170 پراجیکٹ کی نمائش کی۔
صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ دوسرے دن بچوں میں پراجیکٹ کے مناسبت سے انعامات تقسیم کئے گئے۔ بچوں کے والدین، سرپرست اور علاقہ کے مکینوں نے اس دور روزہ نمائش میں دلچسپی لی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو مثبت تعلیمی سرگرمیوں پر مبارکباد پیش کی۔