Friday, June 20, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ذائقہ اور طبی اصول

ڈاکٹر محمد عطا اللہ خان

یونانی اور ہندی طب کے اصولوں کو یکجا کرکے مسلمانوں نے طب اسلامی کی بنیاد رکھی۔ ان اصولوں کے ماہرین جنہیں حکیم (ڈاکٹر)، معالج (فریشن) اور جراح (رجن) کہا جاتا ہے۔ یہی اصلاحیں ایلوپیتھک نے اختیار کیں جو آج بھی طب جدید استعمال ہوتی ہیں۔
یونانی، ہندی اور اسلامی طب میں انسانی اعضا کے اندر موجود مواد کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔
سودا، صفرا اور بلغم
کسی بھی انسانی جسم میں ان اجزا میں سے کسی ایک کی کثرت، اس کی خاصیتیں واضح کرتی ہے۔ جسے طب اور ویدک طریق علاج میں سودائی، صفراوی اور بلغمی مزاج کہتے ہیں۔ انسانی زبان کے ذائقے بھی ان کی نشادہی کرتے ہیں۔ یوں تو ذائقے بہت سے ہیں تاہم ان کو مجموعی طور پر چھ اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
میٹھا، نمکین، کھٹا، تیتا، کڑوا اور کسیلا
میٹھا
اشیا خواص
میٹھی اشیا، چینی، شہد بلغم میں اضافہ ہوتا ہے (سوائے شہد کے)
چاول، دودھ، مکھن صفرا اور سودا کم ہوتے ہیں
بالائی، روٹی (گندم) تسکین پیدا ہوتی ہے
موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے
پیاس کم ہوتی ہے، عصبی تناؤ میں کمی ہوتی ہے
نمکین
اشیا خواص
نمکین چیزیں، نمک بلغم اور صفرا میں اضافہ ہوتا ہے
سودا کم ہوتا ہے، اشتہا بڑھاتا ہے
ہاضمہ تیز کرتا ہے، وزن بڑھاتا ہے
بے چینی بڑھاتا اور فشار خون بڑھاتا ہے
پیاس بڑھتی ہے
کھٹا
اشیا خواص
لیموں، پنیر، دہی صفرا اور بلغم بڑھاتا ہے
ٹماٹر، انگور، سرکہ سودا کم کرتا ہے
کھٹے دیگر پھل اور ٹونک واٹر ہاضمہ بڑھاتا مگر تیزابیت میں اضافہ کرتا ہے
ٹو نیی واٹر اشتہا پیدا کرتا ہے
پیاس بڑھاتا ہے
ذہانت و ظرافت میں اضافہ ہوتا ہے
سینے کی جلن، السر اور جلدی امراض میں اضافہ ہوتا ہے
اسے بہت کم مقدار میں استعمال کرنا چاہئے
کڑوا
اشیا خواص
کڑوے پھل، کڑوا کھیرا سودا بڑھاتا ہے
میتھی سبزیاں، سلاد صفرا اور بلغم کم کرتا ہے
پالک وزن کم کرتا ہے
سرد اور خشک اثرات رکھتا ہے
میٹھا، کھٹا اور مصالحے والی اشیا میں توازن
قائم کرکے چشتی اور بے چینی پیدا کرتا ہے
گرم موسم میں یہ میٹھی اشیا کے ساتھ
بہتر اثرات پیدا کرتا ہے
صفرا کی زیادتی کم کرتا ہے، مصلح ہے
تیتا
اشیا خواص
مرچ، پیاز، لہسن، مولی، ادرک سودا و صفرا بڑھاتا ہے
مصالحے بلغم کم کرتا ہے
جلن پیدا کرتا ہے
پیاس بڑھاتا ہے
جسم گرم کرتا ہے
خون پتلا کرتا ہے، پسینہ کھولتا ہے
ہضم بڑھاتا ہے
بلغم متوازن کرتا ہے
طبیعت میں تیزی پیدا کرتا ہے
قابض، کسیلا
اشیا خواص
بیج، لوبیا، سیب، گوبھی، بندگوبھی سودا بڑھاتا ہے
آلو، زمین سے پیدا ہونے والی اشیا بلغم اور سفرا کم کرتا ہے
گاجر، چقندر خشکی پیدا کرتا ہے، قابض ہے
تاثیر سرد ہے
پسینہ بند کرتا ہے
جب سودا کی کثرت ہو تو استعمال نہ کریں

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل