Saturday, December 21, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

دل کی بیماریوں سے بچیں

صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر انسان مستقبل میں ہونے والی دل کی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں دل کے امراض کی شرح تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی 40 فیصد عوام میں تمباکو کے استعمال اور سگریٹ نوشی کی وبا عام ہے، دل کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ بھی سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال ہے۔ تمباکو نوشی دل کی Arteries کو سکڑنا شروع کردیتی ہے، جس کی وجہ سے Atherosclerosis نامی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ جس کے باعث دل کے اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تمباکو اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد ناصرف آپ دل کی بیماریوں سے بچتے ہیں بلکہ آپ منہ، غذا کی نالی، گلے، گردے، مثانے اور پھیپھڑوں کے کینسر سے بھی بچ جاتے ہیں۔ ہفتے میں چار سے پانچ دن 30 منٹ کی جسمانی ورزش کو معمول بنا لیں۔ اس طرح آپ نہ صرف دل کی بیماریوں سے بچیں گے بلکہ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس کے امکانات بھی کم ہوجائیں گے۔ کھانے پینے میں احتیاط بھی دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل خوراک، لو فیٹ پروٹین اور مچھلی کا غذا میں شامل ہونا ضروری ہے۔ ہری سبزیاں بھی لازمی اپنی خوراک میں شامل کریں۔ یہ آپ کو کینسر اور شوگر سے بچاتی ہیں۔ شوگر کا مرض بھی انسان کو دل کی بیماری کے قریب کر دیتا ہے۔ شوگر ہی کی وجہ سے گردے فیل ہونا، آنکھوں کا آندھا پن اور دوسری بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ شوگر کے مرض کی علامات میں پیشاب کا بار بار آنا، وزن میں کمی ہونا اور زیادہ پیاس لگنا شامل ہے۔ اگر یہ علامات ہیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس طرح مرض زیادہ بڑھ نہیں پائے گا اور آپ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے، ہائپر ٹینشن بھی دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے۔ شہروں اور دیہاتوں میں بھی ہائپر ٹینشن کے مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔ اس کی وجہ سے Storck اور دل کے اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ ہائپر ٹینشن کا مرض آگے جا کر سر درد، پٹھوں میں کھینچاؤ، چکر آنا وغیرہ کا سبب بنتا ہے، طرزِ زندگی میں تبدیلی بہت ضروری اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل