Saturday, June 21, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

جنرل اسمبلی: جوہری اسلحہ ترک کرنے کی ایرانی قرارداد منظور، امریکی مخالفت مسترد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوہری اسلحہ ترک کرنے کے مطالبہ پر مبنی ایرانی قرارداد منظور کرلیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایٹمی ترک اسلحہ کے بارے میں ایران کی مجوزہ قرارداد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود منظور کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ترک اسلحہ کمیٹی میں پیش کی تھی۔ ایران کی مجوزہ قرارداد 112 ووٹوں سے منظور ہوئی ہے۔ امریکہ، اسرائیلی حکومت، یورپی یونین کے رکن ملکوں اور امریکہ کے اتحادی چند عرب ملکوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی لیکن غیروابستہ ممالک کی تحریک کے رکن تقریباً تمام ملکوں نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور اس طرح یہ قرارداد اکثریتی ووٹوں سے منظور ہوگئی۔ ایران کی اس قرارداد میں ایٹمی اسلحہ رکھنے والے ملکوں سے کہا گیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے گودام ختم کرنے کے اپنے وعدوں پر عمل کریں، شفافیت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کو ترک کرنے کے عمل پر بین الاقوامی نگرانی اور دوبارہ ایٹمی اسلحے کی تیاری کی جانب واپسی کے عدم امکان کو یقینی بنائیں۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل