رواں سال اب تک لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر 1300 سے زائد خلاف ورزیوں میں 30 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔ سیالکوٹ چارواہ سیکٹر کے گاؤں کھنور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے گاؤں کھنور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اس خاندان کے دو افراد شدید زخمی ہیں۔ بھارتی مارٹر گولے نے گھر کا سارا سامان جلا ڈالا، زندہ بچ جانے والے مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بھارت کی سیکورٹی فورسز پاکستان اور بھارت کے درمیان 191 کلومیٹر پر محیط ورکنگ باؤنڈری کی گزشتہ سال کے دوران مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ ان دنوں سحری و افطاری کے اوقات میں بھی ہڑپال چار واہ شکر گڑھ چپراڑ اور اکھنور سیکٹرز میں واقع سویلین آبادی پر بھارتی فورسز وقفے وقفے سے گولہ باری کی جاتی ہے۔ اس گولہ باری کے باعث اسکول بھی بند ہوچکا۔ رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز ایک ہزار تین سو بار ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کرچکی ہیں جن میں 30 سے زائد شہری جان سے جاچکے ہیں۔