Sunday, December 22, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ایران نے زیرزمین چھپائے گئے ڈرونز کی تصاویر جاری کردیں

ایرانی فوج نے اپنے زیر زمین ڈورنز کے ٹھکانے کی کچھ تصاویر جاری ہیں تاہم اس کے مقام سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے وقت ایران کی سرکاری ٹیلی وژن کی ایک رپورٹ میں فوجی تنصیبات کی چند ایسی تصاویر نشر کی گئی ہیں جنہوں نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔ سرکاری ٹی وی کی اس رپورٹ میں زیرزمین فوجی اڈے میں ڈرونز کی لمبی قطار دکھائی گئی ہے۔ ان ڈرونز میں میزائل بھی نصب ہیں۔ اس رپورٹ کی سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے۔ مبینہ طور پر زرگوز کے پہاڑوں میں زیرزمین بنائے گئے فوجی ٹھکانوں میں یہ ڈرونز رکھے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے ان کی ڈرونز کی کم سے کم تعداد 100 بتائی ہے جن میں امریکی ہیلی کاپٹر ہیلفائر کا ایرانی ورژن ابابیل 5 بھی شامل ہیں۔ زیرزمین ڈرونز کا یہ ٹھکانہ کئی سو کلومیٹر کی گہرائی میں بنایا گیا ہے جس میں کشادہ سڑکیں ہیں اور غار یا ٹنل جیسی تعمیرات بھی ہیں جو ممکنہ طور پر آمدورفت کے لئے استعمال ہوتی ہوں گی۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے نمائندے کو اس رپورٹ کی تیاری کے لئے کرمنشا سے مغربی علاقے کی طرف ہیلی کاپٹر میں لے جایا گیا تاہم ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی جو 45 منٹ کی مسافت کے بعد زیرزمین ڈرونز کے ٹھکانے میں پہنچنے پر اتاری گئی۔ خیال رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں 2 یونانی ٹینکرز قبضے میں لئے تھے، اس کے اگلے ہی روز یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

مطلقہ خبریں