Saturday, June 21, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

امریکہ نے پاکستان سے مزید 5 ہیلی کاپٹرز واپس لے لئے

امریکہ نے پاکستان کو دیئے گئے مزید 5 ہیلی کاپٹرز واپس لے لئے۔ امریکہ نے نائن الیون حملوں کے بعد سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت 2002ء میں پاک افغان سرحد پر انسداد منشیات کے حوالے سے مانیٹرنگ کے لئے 9 ہیلی کاپٹرز پاکستان کو دیئے، ان کے اخراجات بھی امریکی حکومت برداشت کرتی تھی۔ یہ ہیلی کاپٹرز وزارت داخلہ کے ایئر ونگ کے پاس تھے جو اینٹی نارکوٹکس فورس کو دے دیئے گئے جبکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز میں بھی استعمال ہوئے، انہیں زیادہ تر بلوچستان میں استعمال کیا جا رہا تھا، تاہم امریکی انتظامیہ کے مطالبہ پر 4 ہیلی کاپٹرز 15 اکتوبر کو واپس بھیج دیئے گئے تھے، باقی 5 ہیلی کاپٹرز 31 اکتوبر 2017ء کو امریکی طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے ایئر ونگ کے پاس اب کوئی ہیلی کاپٹر نہیں اور صرف 3 سیسنا طیارے رہ گئے ہیں، لہٰذا امریکی ہیلی کاپٹرز کی واپسی سے پاک افغان سرحد کی نگرانی سمیت دہشت گردی کے خلاف آپریشن متاثر ہوں گے۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل