Sunday, February 23, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

اسرائیلی ڈاکٹروں نے ایک ہزار مسلمان بچوں کو تجربات کی بھینٹ چڑھا دیا

فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل فوج کے مظالم کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اب میڈیا رپورٹس کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹر بھی سفاکیت کے معاملے میں کسی سے کم نہیں اور انہوں نے 1950ء کے عشرے میں لاپتا ہونے والے ایک ہزار مسلمان بچوں کو اپنے تجربات کی بھینٹ چڑھا دیا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیل کے قیام کے کچھ عرصے بعد ہی، 1950ء کی دہائی میں یمن، مشرق اور بلقان سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار بچے اسرائیل میں اچانک لاپتا ہوگئے تھے اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ انہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔ اس واقعے کی چھان بین کیلئے برسوں بعد اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیشن بھی تشکیل دیا تھا جس نے 1996-97ء میں اپنی رپورٹ مرتب کرلی تھی لیکن وہ رپورٹ منظرِ عام پر نہیں لائی گئی تھی۔ اب اسرائیلی میڈیا کی خبروں میں انکشاف ہوا ہے کہ ان مسلمان بچوں پر اسرائیلی ڈاکٹروں نے خفیہ طور پر طبی تجربات کیے تھے اور میڈیا پر اس حوالے سے خبروں کی اشاعت کے بعد لاپتا یمنی بچوں سے متعلق اسرائیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ مزید تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں پر خفیہ طبی تجربات کے یہ الزامات ان بیانات پر مبنی ہیں جو انہوں نے 20 سال پہلے ریکارڈ کرائے تھے جبکہ ان بیانات پر مشتمل ایک رپورٹ چند روز قبل اسرائیلی پارلیمنٹ میں مذکورہ لاپتا بچوں کے معاملے پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جو بچے ان طبی تجربات کے دوران مر گئے تھے ان کے والدین کی اجازت کے بغیر ان کا پوسٹ مارٹم تک کر دیا گیا تھا۔ کمیٹی کی خاتون سربراہ نوریت کورین نے اعتراف کیا کہ ان بچوں کو تحفظ دینا چاہئے تھا مگر انہیں غائب کردیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ غائب کیے جانے والے بعض بچوں کے والدین کو ان کی موت کا سرٹیفکیٹ تک نہیں دیا گیا بلکہ انہیں صرف زبانی طور پر بتایا گیا کہ ان کے بچے مر چکے ہیں، جب انہوں نے اپنے بچوں کی لاشوں کا مطالبہ کیا تو انہیں وہ بھی نہیں لوٹائی گئیں اور وہ اپنے بچوں کی تدفین تک نہیں کرسکے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کی کمیٹی کو طبی تجربات کا شکار ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں جبکہ اسرائیلی اخبار ’’حایوم‘‘ نے تین بالکل ننگے بچوں کی ایک تصویر بھی شائع کی ہے جس میں ان کے اندرونی جسمانی اعضاء پر نشانات لگے نظر آ رہے ہیں اور ایک بچے کی تصویر میں عبرانی زبان میں لفظ ’’اسپلین‘‘ لکھا نظر آرہا ہے۔

مطلقہ خبریں

غزل

غزل

غزل